بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی طویل عرصے بعدلب کشائی،گلے شکوے

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سابق وزیراعظم ومسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نوازشریف نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑی اورمیڈیا پرآکرجہاں ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر گلے شکوے دہرائے وہیں پنجاب حکومت کی طرف سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان بھی کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہمراہ ا ن کی پریس کانفرنس چونکہ ریکارڈڈتھی اس لئے سوال جواب تونہ ہوئے تاہم انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازکی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا،یقیناً پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی صارفین کیلئے نمایاں ریلیف کے اعلان سے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی تو ا س سے مسلم لیگ(ن) کی ساکھ بھی بہترہوگی ،اگرچہ نوازشریف نے مہنگائی کا ذمہ دارپی ٹی آئی کی سابق حکومت کو قرار دیالیکن حقیقت یہ ہیکہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ مہنگائی کس کے دورمیں ہوئی ان کی تمام ترتوقعات موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں اور اگر انہیں ریلیف میسرنہیں آتا تو اس کا مسلم لیگ ن کو خاص طور پر سیاسی نقصان ہوسکتاہے،بلاشبہ مریم نواز روز اول سے ہی متحرک نظرآرہی ہیں اور اس سے پہلے کئی عوامی اقدامات اٹھاچکی ہیں جن کی تقلیددوسرے صوبوں نے بھی کی جیساکہ سولرسکیم اور ایئرایمبولینس کاپروگرام ہیاوراب پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی صارفین کے لئے ریلیف بھی مریم نوازحکومت کا نمایاں اقدام ہے تاہم بہترہوتاکہ نوازشریف کے ساتھ وزیراعظم شہبازشریف بھی بیٹھے ہوتے اور پورے ملک کے بجلی صارفین کے لئے اس ریلیف کا اعلان ہوتا،نوازشریف صرف پنجاب کے لیڈرنہیں بلکہ ان کا قدکاٹھ قومی سطح کے رہنماہے نہ صرف ملکی سطح پربلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی شخصیت جانی پہچانی ہے اور سی پیک جیسے منصوبے ان کے کریڈٹ پر ہیں،پریس کانفرنس میں نوازشریف نے یہ شکوہ تودہرایاکہ مجھے کیوں نکالالیکن اس بارانہوں نے ذمہ داروں کے نام نہیں لئے حالانکہ انہیں نکالنے والے میں شامل ایک اہم کردار سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمیداس وقت گرفتارہیں نوازشریف کو چاہئے تھاکہ وہ فیض حمیداور دیگرذمہ داروں کا نام لیتے۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف میںدراڑیں گہری ہوناشروع ہوگئی ہیں،خاص طور پر فیض حمیدکی گرفتاری کیبعد پارٹی کے اندر کھلبلی مچی ہوئی ہے،خیبرپختونخوا جہاں اس پارٹی کی حکومت ہے وہاں    صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان بظاہر صوبے میں بدعنوانی اور بیڈ گورننس پر وزارت سے مستعفی ہو گئے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ ان سے استعفیٰ لیاگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان بھی شکیل خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں انہوں نے کہاکہ شکیل خان کے خلاف سازش ہوئی ہے ملوث کرداروں کو بے نقاب کروں گا اسی طرح پنجاب میں بھی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں اور پارٹی معاملات پر دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی، حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر پی ٹی آئی پنجاب اختلافات کا شکار ہے۔ایک گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے فرحت عباس کو تبدیل کرایا   حماد اظہر مخالف گروپ علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کروایا حماد اظہرنے پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر صوبائی صدارت چھوڑی، چوہدری اصغرگجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے کی بھی حماد اظہر نے مخالفت کی،مرکزمیں بھی شیرافضل گروپ نمایاںہے ،آنے والے دنوں میں پارٹی ہرسطح پر دھڑے بندیوں کا شکارہوتی نظرآرہی ہے اور یہ صورتحال بانی پی ٹی آئی کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔