بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائکہ اروڑا کے والد نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی شہر کے علاقے باندرا میں اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش انیل اروڑا کی موت کو خودکشی کی جانب اشارہ کر رہی ہیں، اداکارہ کے والد نے اپنے اپارٹمنٹ سے رات 9 بجے چھلانگ لگائی۔

ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور سینئر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

ملائکہ اروڑا کے والد بھارتی مرچنٹ نیوی میں ملازمت کر رہے تھے، جبکہ اداکارہ گیارہ سال کی تھیں جب ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، ملائکہ اپنی والدہ اور بہن امرتا اروڑا کے ہمراہ چمبور منتقل ہوگئی تھیں۔

بھارتی غیر سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائکہ نے اپنے والدین کے درمیان طلاق پر اظہار خیال کیا، اداکارہ نے کہا تھا وہ گیارہ برس کی تھیں جب والدین کے درمیان طلاق ہوئی، اگرچہ ان کا بچپن ’شاندار‘ تھا تاہم یہ آسان نہیں تھا بلکہ اداکارہ نے اسے ’ہنگامہ خیز‘ قرار دیا۔

اداکارہ کا والدین کی علیحدگی پر کہنا تھا کہ میرے والدین کے درمیان طلاق نے مجھے میری ماں کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع دیا۔

واضح رہے اس سے قبل اداکارہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے ’بریک اپ‘ کی خبروں کو لے کر چرچہ میں تھیں، ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں دوریوں کی خبریں سوشل میڈیا پر بھی گردش کرر ہی تھیں۔

رواں سال جولائی کے مہینے میں ملائکہ اروڑا چھٹیاں منانے اسپین گئی تھیں، جہاں ان کے ہمراہ ایک نامعلوم شخص موجود تھا، جسے بھارتی سوشل میڈیا اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ ہونے کا دعویٰ بھی کر رہا تھا۔

اداکارہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات سے قبل اداکار ارباز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں، جبکہ وہ بیٹے ارہان خان کی والدہ بھی ہیں۔