اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہےکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندرسے گہری ہے،چین کی مددکے بغیرآئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن نہیں تھا
چین کے 75 یوں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی قیاد ت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر مناناخوش آئندہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندرسے گہری ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کامسلسل تعاون قابل تحسین ہے، چین کی مددکے بغیرآئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہانگ کانگ اور تائیوان کے معاملے پر چین کے ساتھ ہیں،سی پیک فیزٹوکے تحت چین اور پاکستان کے درمیان بی ٹوبی روابط بڑھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چین نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ اہم کرداراداکیا۔
چین کی مددکے بغیرآئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن نہیں تھا،وزیراعظم








