بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی امریکی خاتون کی لاش مل گئی

جوہانسبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی افریقا کے پہاڑوں میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی ایک امریکی خاتون کی لاش مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی طالبہ بروک شیوورنٹ کیپ ٹاؤن میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میں انٹرن شپ کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طالبہ کی ہفتے کو لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی جب وہ ہائیکنگ کے لیے ٹریکنگ ایپ استعمال کر رہی تھی جس کی اپڈیٹ بند ہو گئی تھی اور طالبہ سے کچھ وقت بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریکنگ ایپ پر کوئی اپ ڈیٹ نہ ہونے پر طالبہ کے دوستوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق طالبہ کی لاش اتوار کو پہاڑی علاقے سے ملی جس کا پتہ لگانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق طالبہ کی موت کے وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔