بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈیوپاکستان کے 48 ملازمین رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آگئے

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پا کستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیوپاکستان )نے عارضی بنیادوں پر بھرتی 48ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔
مذکورہ ملازمین 2023سے ماہانہ یا 21روز کی بکنگ کی بنیاد پر بطور سب انجینئر،آئی ٹی ٹیکنیشن، اسسٹنٹ،ایل ڈی سی ، سیلز اسسٹنٹ اور دیگرعہدوں پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
ڈپٹی کنٹرولر پرسانل جواد احمد قریشی نے ڈی جی کی منظوری کے بعد ان ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ یہ بر طرفیاں وزارت خزانہ اور اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔بر طرفی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔