سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی سوات آمد،جسٹس میاں گل حسن سے ملاقات کی اورانکے بھائی میاں گل کے انتقال پر تعزیت کی۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے میاں گل کے انتقال پر مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔ زاہد اکرم درانی نے کہا کہ میاں گل حسن ممبر پارلیمنٹ رہے انتہائی نفیس انسان تھے، میاں گل حسن کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
میاں گل حسن کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، زاہد اکرم درانی








