بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 27ویں آئینی ترمیم،وزیراطلاعات کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

اسلام آباد:وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ  27ویں آئینی ترمیم نہ تو زیرغورہے،نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سسٹم کاحصہ ہے ،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کےلیے احتجاج کااعلان کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چار،پانچ دھڑوں میں منقسم ہے،کوئی گروپ کہتاہے مذاکرات کریں ،کوئی گروپ کہتاہے احتجاج کریں، پی ٹی آئی کے ماضی کے احتجاج بھی ناکام ہوگئے، اس باربھی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ہم پرسکون ہیں۔
عطاء تارڑنے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صرف میڈیاپر خبریں سنی ہیں کسی حکومتی اجلاس میں اس حوالے سے غورنہیں کیاگیا،خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کاکام قانونی اصلاحات کرناہے،قانونی اصلاحات کے بہت سے پہلو ہیں جوزیرغورآسکتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نئی آئینی ترمیم کے مطابق عدلیہ کے معاملات بہت واضح ہیں ،  آئینی وقانونی طریقے کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری ہوئی،چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو،آئینی بینچ کی تشکیل طے شدہ قواعدکے مطابق ہوگی،میں نہیں سمجھتاکہ آئینی بینچ میں جانے سے کوئی تنازع ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں63اے کو ری رائٹ کیاگیا،آئین کو ری رائٹ کرنے صرف پارلیمنٹ کا اختیارہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت نے جرات دکھائی آئینی ترمیم کے لیے مشاورتی عمل کاحصہ بنی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواچیف جسٹس کی حلف برداری میں شریک ہوئے