بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر امیر مقام کی کشمیر ہاؤس آمد، صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد، صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات ہوئی ، وفاقی وزیر امیر مقام نے صدر آزاد جموں و کشمیر کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
صدر آزاد کشمیر نے ایوان صدر آمد اور مزاج پرسی پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا ۔
قائدین کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔
امیر مقام نے کہا ک وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل میں اپنا کردار جاری رکھے گی، بہادر کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے،
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے اور مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے لیکن بھارت اپنے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا۔لہذا ایسے حالات میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر موثر انداز میں آواز اُٹھائی جائے گی اور دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھائیں گے۔ وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اپنی سیاسی و سفارتی حمایت کا یقین دلایا۔