نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 27 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر ستمبر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 27 پیسے کمی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ۔
نیپرا نے گزشتہ ہفتے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 85 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی








