کراچی :ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 5400 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالرز کم ہو کر 2662 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی








