بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راگھو کی سالگرہ، پرینتی نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا

بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پرینیتی چوپڑا نے شوہر و سیاست دان راگھو چڈھا کی 36 ویں سالگرہ پر خاص پیغام جاری کردیا۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم امر سنگھ چمکیلا میں اپنے کردار سے مشہور اداکارہ پرینتی چوپڑا گزشتہ سال24 ستمبر 2023 کو ریاست راجھستان کے علاقے ادے پور میں واقع لیلا پیلس میں عالیشان تقریب میں سیاست دان راگھو چڈھا کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

لندن میں ایک تقریب میں ملاقات اور پھر محض 5 منٹ میں شادی کا فیصلہ کرنے والا یہ جوڑا اب ازدواجی زندگی کے خوشگوار لمحات ایک ساتھ گزاررہا ہے جس کی جھلکیاں ہر آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں پرینیتی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے جنم دن پر والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خاص پیغام جاری کردیا۔

انسٹاگرام پر جاری فلمی ویڈیو میں پرینیتی نے یہ بتانے کی بھرپور کوشش کی ہے کہ کیسے وہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن پھر بھی محبت میں مبتلا ہیں۔

اس خوبصورت لمحات پر مشتمل رومانوی ویڈیو میں ایک خاص پنجابی آڈیو استعمال کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے رشتہ کی خوبصورتی کو بیان کر سکیں۔


جبکہ حسین یادوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے کیپشن میں راگھو کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ،’ہپیئسٹ برتھ ڈے میرےراگھی۔

تمہاری مہربانی، ایمانداری، صبر اور پختگی مجھے ہر دن ایک بہتر انسان بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ تم بڑی مہربانی سے میری رہنمائی کرتے ہو اور مجھے سکھاتے ہو کہ کس طرح مضبوط بننا ہے، جذباتی استحکام کی اہمیت اور احترام اور محبت کا اصل مطلب کیا ہے۔’

پرینیتی نے مزید لکھا کہ،’ میں وعدہ کرتی ہوں کہ تم سے کبھی سیکھنا بند نہیں کروں گی۔میرے ارد گرد سب کہتے ہیں اور یہ سچ ہے، ’وہ جنٹلمین اب نہیں بنتے جیسے تم ہو۔’ مجھے خوشی ہے کہ خدا نے مجھے ان سب میں سب سے بہترین دیا’۔

علاوہ ازیں گلوکارہ پریانیتی نے یہ بھی کہا کہ راگھَو کی شخصیت میں جو خوبیاں ہیں، وہ انہیں ایک ‘جنٹلمین‘ بناتی ہیں۔

واضح رہے کہ جہاں پرینیتی چوپڑا فلم ’چمکِلا’ کی کامیابی کے بعد اپنے اگلے منصوبوں کی تیاری کر رہی ہیں، وہیں راگھَو اپنے سیاسی فرائض میں مصروف ہیں، کیونکہ وہ پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور عام آدمی پارٹی کے ممبر ہیں۔