بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی امین گنڈاپور افسران کے ہمراہ اسلام آباد کیوں چلے گئے ؟

خیبر پختونخوا کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متعلقہ سرکاری حکام کے ہمراہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، گنڈاپوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل میں شرکت کریں گے۔
کے پی کے صوبائی وزیرخزانہ مزمل اسلم اور صوبے کے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےہمراہ وفاقی دارلحکومت کیلئے روانہ ہوئے  ۔
صوبائی حکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراسلام آباد میں منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔