بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ 2کیس میں ضمانت کے باجودبانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں

اسلا م آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی   لیکن ان کی رہائی ممکن نہیں کیونکہ رہائی کے راستے میں ستمبر اور اکتوبر میں راولپنڈی میں درج مقدمات رکاوٹ بن گئے  ۔
 تفصیلات کے مطابق 28 ستمبراور 5 اکتوبر کے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے ہیں ، راولپنڈی میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ابھی تک گرفتاری نہیں ڈالی گئی، راولپنڈی کے تمام مقدمات انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نصیر آباد، نیوٹاون اور ٹیکسلا میں مقدمات ہیں، 9 مئی کے 5 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے۔ضمانتی مچلکے داخل ہونے کے بعد راولپنڈی کی اے ٹی سی رہائی کا حکم جاری کرے گی۔