اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سر براہ سینیٹر عرفان صدیقی نےوزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا ۔انہوں نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی،وزیراعظم نے کہاکہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کررہے ہیں ،انہوں نےکہاکہ وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کوقومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں ،انہوںنے کہاکہ آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتےہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی ۔
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات،سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا








