بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی۔