اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 24نومبرکو ملک بھر میں احتجاج کی کال کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی بالخصوص بشریٰ بی بی
اور وزیراعلیٰ کے پی سر توڑ کوششیںکر رہے ہیں وہیں حکومت نے ملک بھرکے تمام موٹرویز ، تمام شہروںکی شاہراہیں اور راولپنڈی اسلام آباد کو مکمل سیل کردیا ہے ۔اسلام آبادکے بارے میں مشہور ہے کہ دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے تو وہ کچھ دن بعد کنٹینرستان بن جاتا ہے اوریہ کنٹینرز لگانے کی روایت اس وقت شروع ہوئی جب علامہ طاہر القادری پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے خلاف ایک جلوس لیکر لاہور سے آئے ، پھر 2014 میں آئے ، پھر عمران خان کے دور میں بھی ہوتا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ، صوبائی حکومت تیسری مرتبہ اسلام آباد پر چڑھائی کرے گی،پی ٹی آئی کہتی ہے کہ یہ ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے بالکل سیاسی اور آئینی حق ہے اس کے اندر بھی حدود وقیود طے ہیں ، حکومت پر فرض عائد ہوتا ہے کہ انتظامات کرے ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری بالکل محصور ہوکر رہ جاتے ہیں ، جب بھی کوئی دھرنا آتا ہے تو جڑواں شہر بند ہوجاتے ہیں ، فیض آباد دھرنا بھی ایک مشہور واقعہ ہوچکا ہے اور اس پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رپورٹ بھی دی تھی تو یہ ایک سلسلہ چل رہا ہے ۔ مذاکرات کی باتیں ہوئیں، بیک گرائونڈ رابطے بھی ہوئے ،حکومت سرکاری طور پر تو انکارکرتی ہے لیکن رابطے کہیں نہ کہیں تو ہوئے تھے اور ان کے نتائج نہیں نکلے اور حکومت کے بعض حلقے کہتے ہیںکہ عمران خان کی ضدکی وجہ سے یہ رابطے ٹوٹے ہیں ،عمران خان نے شرط ہی ایسی رکھی کہ پہلے انہیں جیل سے نکالا جائے اور پھر مذاکرات ہوں گے تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2022میں پی ڈی ایم حکومت بنی تھی اور الیکشن ہونے والے تھے ،قبل ازوقت الیکشن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اس وقت بھی عمران خان نے کچھ شرائط ایسی رکھیں کہ تو پھر وہ سارا سلسلہ رہ گیا تھا، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دبائو میں نہیں آرہی ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ یہ تاثر نہیں دینا چاہ رہے کہ عمران خان کے دبائو میں آکرکوئی سمجھوتہ کیا ہے ایسا کچھ نہیں تو دوسری طرف عمران خان بھی 9مئی واقعے کی معافی مانگنے کو تیار نہیں۔ خدا خدا کر کے آخرکار 9مئی کے دس ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں اور حیران کن طور پر ان میں چار افغانی شامل ہیں اور 5اکتوبر کو جو جلوس آیا تھا اس میں بھی 300کے قریب افغانی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کئے تھے، جو انہیں دیہاڑی پر لیکر آتے ہیں انہیں بھی شرم کرنی چاہیے ،بہر حال ملک کو اس وقت بحران سے بچانے کیلئے ضروری ہے یہ احتجاج پر امن رہے ، دوسری جانب بشریٰ بی بی کی متنازعہ ویڈیو سے جان چھڑانے کی بہت کوشش کی جارہی ہے اور پارٹی بڑی مشکل سے انہیں ڈیفنڈ کررہی ہے اورکہہ رہے ہیںکہ سعودی عرب کا نام نہیں لیا توکیا شریعت امریکا میں نافذ ہے یا سعودی عرب میں ،شریعت تو سعودی عرب میں نافذ ہے اورکہا گیا کہ سابق سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید کوکالیں آئیں کہ یہ اس کو اٹھا کر لے آئے ہو ،بشریٰ بی بی نے یہ مکمل اعتراف کر لیا جو نوازشریف اور ن لیگ کی طرف سے کہی جاتی ہے کہ 2018کا الیکشن جنرل باجوہ نے منیج کرکے دیا اور عمران خان کو اقتدار دلوایا ، بشریٰ بی بی اور ان کے بچے احتجاج میں شریک نہیں ہورہے ۔بہر حال جو بھی ہے احتجاج پرامن طریقے سے ہونا چاہیے اور گنڈا پور ویسے بھی تیز آدمی ہیں تو میرا خیال ہے کہ جونہی وہ ریلی لیکر اسلام آباد کے آس پاس پہنچیں گے تو پھر ان کے کہیں رابطے ہوں گے تو کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے گا ،آئندہ 48گھنٹے ملک کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔
احتجاج کی کال پردارالحکومت کاکنٹینرستان کامنظر








