بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“فائنل کال” کی شرمناک پسپائی تحریک انصاف کے لیےطویل عرصے تک سر اٹھانا مشکل بنا دے گی،عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ‏”فائنل کال” کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا۰ جانباز کارکن اپنے موٹر سائیکل اور کاریں چھوڑ کر بھاگ گئے۔بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مرنے مارنے کے نعرے لگانے والے ، کچھ سیکورٹی اہلکاروں کو مار کر، کچھ کارکنوں کو مروا کر، آدھی رات کو مارگلہ پہاڑوں کے جنگلوں میں گھری سڑک کے ذریعے فرار ہو گئے۰ اب جھوٹ اور غلط بیانیوں کی فیکٹریاں کھلیں گی، لاشوں اور خونریزیوں کی بے بنیاد فرضی کہانیاں بنیں گی۰ لیکن “فائنل کال” کی شرمناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں آٹھانے دے گی۔ریاست کو البتہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ (۱) کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا لاقانونیت اور قتل و غارت گری کو اپنا ہتھیار سمجھنے والا بے مہار جتھہ؟ (۲) کیا آئین کوئی حل دیتا ہے کہ جب ایک صوبائی حکومت سرکاری وسائل سے وفاق پر لشکر کشی کو معمول بنا لے تو کیا کرنا چاہئیے