بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، پی ٹی آئی مخالف قرارداد حکومتی اراکین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ۔
قرارداد میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے، قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، قرارداد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔
پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔
بلوچستان اسمبلی نے منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور کرلیں
قرارداد کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کرچکی ہے، اس کے انتشار نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائے۔