بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سردارایاز صادق کی آئندہ اسپیکرز کانفرنس ماسکو میں کرانے کی تجویز ، چیئرمین اسٹیٹ ڈوما کااتفاق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی کی روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ،
اسپیکر سردار ایاز صادق نے روس کے چیئرمین اسٹیٹ ڈوما ولوڈن وکٹورو وچ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی احترام و اعتماد پر مبنی ہیں، اسپیکر نے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے روس کے دورے کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے آئندہ اسپیکرز کانفرنس ماسکو میں کرانے کی تجویز پیش کی ۔ چیئرمین اسٹیٹ ڈوما نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز سے اتفاق کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آئندہ اسپیکرز کانفرنس میں تاجر برادری کو بھی مدعو کرنے کا کہا۔
اسپیکرز کانفرنس کا آئندہ اجلاس 2025 میں ماسکو میں ہوگا۔سردار ایاز صادق نے اسپیکرز کانفرنس کی تجویز سے اتفاق پر ولوڈن وکٹورو وچ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کا دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
روس کی اسٹیٹ ڈوما اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے اہم معاہدے پر دستخط کئے ۔
معاہدے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین نے دستخط کیے۔
کے تحت دونوں پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی کمیٹیوں اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا ۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے چیئرمین اسٹیٹ ڈوما کا ان کے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
روسی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں پاکستان کے پارلیمانی وفد اور اسٹیٹ ڈوما کے اراکین بھی موجود تھے۔
اسٹیٹ ڈوما آمد پر چیئرمین اسٹیٹ ڈوما ولوڈن وکٹورو وچ نے اسپیکر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔