بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ میں ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا، کہا جا رہا تھا پنجاب سے لوگ نہیں نکلے،اس لیےمیں نےاستعفیٰ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزاد ہ حامد رضا نے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے،حکمت عملی پراختلاف رائے ہوسکتاہے، پہلےبھی بطوراتحادی پی ٹی آئی کےساتھ تھا،آئندہ بھی رہوں گا، ڈی چوک جانے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تنقید ہوئی اس وجہ سےانہوں نےاستعفیٰ دیا، سلمان اکرم راجا کو استعفیٰ نہیں دیناچاہیےتھا، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میںبشریٰ بی بی شریک نہیں ہوئیں۔
حامدرضا کا کہناتھا کہ اسدقیصرکوچیئرمین اورعلی محمدخان کوسیکرٹری جنرل بنانےکی تجویززیرغورنہیں ہے ، علی ظفر سے ہماری بات ہوئی ہے انہوں نے اس بات کی تردید کردی، آج بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔