اسلام آباد(طارق محمودسمیر)24نومبرکی احتجاجی کال کی ناکامی نیپی ٹی آئی کمزورپوزیشن پر پہنچادیا ، سینئر رہنماؤں کے درمیان ناقص منصوبہ بندی اور مظاہرے کی غیر مؤثر حکمت عملی پر الزامات کا تبادلہ جاری ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی اس تمام ترصورتحال پرسخت نالاں ہیں کل تک حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کودھمکیاں دینے والی جماعت اس وقت اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہے اور اس میں سخت فیصلے متوقع ہیںایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہٹا کر اہم عہدے اسد قیصر اور علی محمد خان کو دے دیے تاہم اسدقیصراس کی تردیدکررہے ہیں، علاوہ ازیں صاحبزادہ حامدرضابھی پی ٹی آکورکمیٹی سے الگ ہوگئے ہیں جب کہ شنیدہے کہ وہ اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں،یقیناًاسدقیصراور علی محمدخان کواگراہم عہدے دیئے جاتے ہیں تو یہ بانی پی ٹی آئی کادانشمندانہ فیصلہ ہوگاان دونوں رہنماوں خصوصاًاسدقیصرنے پارٹی سے اپنی پارٹی سے وفاداری ثابت کی ہے،2013 میں اسدقیصرخیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ کے امیدوارتھے لیکن انہیں نظراندازکرکے پرویزخٹک کووزیراعلیٰ بنایاگیا پھر 2018کے الیکشن کے بعدانہیں قومی اسمبلی کی سپیکرشپ دے دی گئی،بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجہ کی اہم عہدوں پر تعیناتی پرپارٹی میں تحفظات تھے کیونکہ عمران خان کے وکلاء ہونے کے سوا سیاسی طور پران لوگوں کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں، علاوہ ازیں حالیہ احتجاج میںبانی پی ٹی آئی کی پارٹی پر گرفت کمزورہونے کوبھی مظہر ہیکیونکہ بانی سنگ جانی میں جلسے کے حق میں تھے لیکن ان کی رائے کو نظرانداز کرکے بغیرکسی حکمت عملی اسلام آبادپہنچا گیا جس کا نقصان ہوا، دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی مہینوں سے تیزی کے رجحان دیکھاجارہاہے،مجموعی طور پر رواں کاروباری ہفتیکے پہلے روز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہیاور مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز بالآخراہم سنگ میل عبور کرلیا جومعاشی محاذ پرحکومت کی ایک اور بڑی کامیابی اوراس کی مثبت اوردانشمندانہ معاشی پالیسیوں کاثبوت ہے، سٹاک مارکیٹ یا بازارحصص کسی بھی ملک کی معیشت کو جانچنے کا اہم پیمانہ ہوتاہے،یقیناً پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ شہبازشریف حکومت کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے، ان دو برسوں میں حکومت کو بہت سے سخت فیصلے کرنے پڑے اور یہی حکومتی فیصلے اور آئی ایم ایف پروگرام پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ کارکردگی کا نتیجہ ہیں ۔
احتجاجی کال کی ناکامی پربانی پی ٹی نالاں،سخت فیصلے متوقع








