بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی اداکارہ کو سمندری لہر کھینچ لے گئی، آخری لمحات کیمرے میں قید

نوجوان روسی اداکارہ تھائی لینڈ کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر یوگا کرتے ہوئے ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں 24 سالہ اداکارہ کو تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی جزیرے پر ایک لہر کے ساتھ ڈوبتے دکھایا گیا۔

پولیس کے مطابق کمیلا بیلیٹسکیا نامی اداکارہ سرخ رنگ کی کار میں ایک ساحل کے قریب یوگا کے لیے پہنچی تھیں۔ ایک بڑی چٹان پر یوگا کے دوران ایک تیز لہر انہیں اپنے ساتھ بہا لے گئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم واقعے کے 15 منٹ بعد پہنچی۔ شروعات میں انہیں تیز سمندری لہروں کے باعث تلاش روکنی پڑی لیکن بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے اداکارہ کی لاش کو پانی سے نکال لیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تھائی لینڈ بیچ پر یوگا کرنے گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ جہاں روسی اداکارہ کمیلا کی موت واقع ہوئی وہ ان کے لیے سب سے پرسکون مقام ہوا کرتا تھا۔