نواب شاہ: اے سیکشن تھانے کے مال خانے سے ساڑھے 52 تولہ سونا اور دیگر سامان غائب ہوگیا۔ سابق اور موجودہ ہیڈ محرر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مال خانے میں جمع ساڑھے 52 تولہ سونا اور دیگر سامان عدالتی حکم پر پیش کیا جانا تھا تاہم عدالتی حکم کی تعمیل کے وقت سونا مال خانے میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
ایس ایچ او اے سیکشن رانا جمشید کی مدعیت میں موجودہ ہیڈ محرر منشی فہیم حیدر انڑ، سابق ہیڈ محرر لعل محمد رند، صدام حسین اور فرحان کمبوہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:استقرار امن اور انسداد دہشتگردی ہماری اولین ترجیحات ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
پولیس کا کہنا ہے کہ سونا اور دیگر سامان غائب ہونے کے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔









