اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے مطابق جنوبی کوریا ایک ارب ڈالرتک کی طویل مدتی انتہائی رعایتی فنانسنگ کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے کیے، جنوبی کوریا کی جانب سے معاہدے پر دستخط کوریا کے سفیر نے کیے۔اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا نے آئی ٹی، صحت، مواصلات، زراعت اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے







