بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کا امیر طبقہ بالکل ٹیکس ادا نہیں کرتا ، چیئرمین ایف بی آر

لاہور: چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں غریب شخص سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن امیر ٹیکس نہیں دیتے۔ اب تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کالی بھیڑیوں کا صفایا کردیا۔
تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں تقریباً 5 کھرب روپے سالانہ کی کمی کا سامنا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ملک کا امیر طبقہ بالکل ٹیکس ادا نہیں کرتا، میں ایمنسٹی کے حق میں نہیں ہوں، فاریکس کے معاملے پر حکومت کے اقدامات اچھے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت یا کسی بھی ادارے کا ایف بی آر پر کوئی پریشر نہیں، اسمگلنگ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہاکہ شوگر ملوں پر ٹریک سسٹم لگانے سے وہ کافی پریشان ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے چنگل سے نکالنے کے لیے بھی سسٹم بنایا گیا ہے۔