بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چنکی پانڈے نے ‘ہاف ہنی مون’ کے نام پر بیوی کو دھوکا دیا؟

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار چنکی پانڈے، جو 1980 کی دہائی میں ایک ممتاز اسٹار تھے، نے اپنے کرئیر کو کئی ہٹ فلموں کے بعد غیر متوقع طور پر ڈوبتے دیکھا، چنکی نے اس چیلنجنگ مرحلے کی عکاسی کرتے ہوئے حال ہی میں مداحوں کو بتایا کہ بالی وڈ پروجیکٹس ختم ہو گئے تو انہوں نے بنگلہ دیش کا سفر کیسے کیا۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے مداحوں کو بتایا کہ کہ وہ اپنی اہلیہ بھاونا پانڈے کو کس طرح ‘ہاف ہنی مون’ کہہ کر بنگلہ دیش لے گئے اور وہیں انہیں اپنی بیٹی اننیا پانڈے کی پیدائش کی خوشخبری ملی۔


انٹرویو میں، چنکی پانڈے نے اپنے کریئر کے ایک ایسے مرحلے کے بارے میں بات کی جب، بڑی ہٹ فلمیں دینے کے باوجود، وہ کام نہ ملنے پر مایوس ہوگے تھے اور انہوں نے بھارت سے نکل کر بنگلہ دیشی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال کا نتیجہ خیز دور گزارا۔

چنکی پانڈے نے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح وہ کریئر کے مشکل دور میں بھاونا پانڈے سے شادی کے بعد انہیں بنگلہ دیش لے گئے۔

چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ‘میں بھاونا کو ہاف ہنی مون کا کہہ کر بنگلہ دیش لے گیا کیونکہ مجھے اس وقت ایک فلم مکمل کرنی تھی، اور اسی دوران مجھے زندگی کی سب سے بڑے خوشخبری ملی جب بھاونا نے اننیا پانڈے کو کنسیو کرنے کی خوشخبری سنائی، مجھے لگتا ہے کہ اننیا کا بھی بنگلہ دیش میں ہی تصور ہوا تھا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا۔

چنکی نے بتایا کہ‘خود کو چیلنجزسے نمٹتے ہوئے پانے کے اس دور میں ان کی بیٹیوں کا ہونا اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کی طرح محسوس ہوا جوکہ ان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا‘۔

واضح رہے کہ اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر کے ڈاؤن فال میں بھاؤنا پانڈے سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں اننیا پانڈے اور ریسا پانڈے ہیں۔