پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔
دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ اس حوالے سے دیئے گئے میرے بیان پر مذہبی حلقوں نے تنقید کی تھی، اللہ تعالیٰ نے ایک سے زائد شادیوں پر شرط رکھی ہے کہ اگر آپ انصاف کرسکتے ہیں تو شادی کرلیں ۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں زندگی ایک بار ملنی ہے اور اگر ایک بار ملنے والی زندگی میں ہی آپ اپنی بیوی کی سوتن لے آئے تو اس کی زندگی میں کیا رہ جائے گا اور اللہ نے جب آپ کی قسمت آپ کی اہلیہ کے ساتھ ملا دی ہے تو میرا خیال ہے کہ آپ کو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی اٹھانی چاہیے۔
شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی








