اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے، قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وطیرہ ہے۔
علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،عطاءاللہ تارڑ








