بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، عالمی کمپنیوں کےآپریشنز بیرون ملک منتقل 

 اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اورتعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردئیے۔
 پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی وٹس ایپ نے سیشن سروررؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ، پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کورابطےکرنے میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑا  ۔
 پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پرانٹرنیٹ بہترہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبرپرہے جہاں موبائل نیٹ ورک تین درجے بہترہوئی   ، موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 نمبرپرہے۔