بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کو شکیب کی صورت میں بڑا دھچکا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کا دوسرے بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔

انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تاہم شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں جس کے باعث آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی ایونٹ بولنگ کروانے سے قاصر رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔

بالنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شکیب الحسن کی شمولیت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی اسکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔