وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایاجانا تھا، آج ملزمان عدالت مین پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری کا حربہ ان کا وطیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
اسلا آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران وہ فریق اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایک بندے سے ڈاکہ زنی کرکے پیسے دوسرے بندے کو جمع کرائے گئے، کابینہ کے اندر بند لفافہ لے جانے کی کیا نوبت تھی؟ بند لفافے کو کابینہ میں لہرایا گیا اور اسے کابینہ سے منظور کرایا گیا۔









