لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمارنی پارٹی اپوزیشن لیڈر کے معاملے پردو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ پارٹی کا ایک حصہ جسے پرویز الٰہی گروپ کا نام دیا جارہاہے،وہ گروپ میں میاں محمود الرشید یا راجہ بشارت میں کسی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا حامی ہے۔دوسرا گروپ جسے نظریاتی گروپ کا نام دیا گیاہے وہ میاں اسلم کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتا ہے۔پی ٹی آئی نظریاتی گروپ میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلو ں کو ماننے سے انکاری ہےتاہم اس گروپ کا یہ کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ چیئرمین عمران خان کریں گے ۔اور وہ ہم سب کو تسلیم ہوگا۔
چوہدری پرویز الٰہی جو پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہےاور تحریک انصاف ان کی حمایت کررہی ہے۔ اسی وجہ سے پی ٹی آئی میں چوہدری پرویز االٰہی کا اثررسوخ حالیہ دنوں میں بڑھ گیاہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب کے چنا ئو پرپی ٹی آئی دوگروپوں میں تقسیم، نجی ٹی کا دعویٰ








