بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے 8فروری کو تعمیر اور ترقی کا دن منانے کا اعلان کردیا
وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ 8فروری کو یوم تعمیر اور ترقی بھرپور طریقے سے منائیں گے،ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو ہرایا،پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہماری خوش قسمتی ہے،دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے ملک میں رونقیں لوٹ آئیں گی،چاہتے ہیں ا سپورٹس کے ذریعےدنیا میں پاکستان کااچھا تاثر جائے،ملک کی معیشت بحال ہوچکی ہے۔