اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکہ سے بہت سی توقعات وابستہ کرلی ہیں،امریکی نمائندے کی طرف سے اگرکوئی بیان آتاہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹرگوہرکو جواب دیاگیاہے کہ مذاکرات سیاسی لوگوں سے کریں۔
ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی،خواجہ آصف








