حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تیں اجلاس ہوچکے ہیں جس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 فروری کو طلب








