اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی









