بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصدکمی کااعلان

کراچی(نیوز ڈیسک )گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمیل احمد نے شرح سود 13فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردی ،کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کاکہناتھاکہ شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے ،انہوں نے کہاکہ دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا،کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا،معیشت بہتر ہورہی ہے لیکن چیلنجز موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16.19ارب ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے زمبادلہ کے ذخائر 11.44ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے دو چار تھا۔