پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کرلیا، 15 جون سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتا ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے یا پھر آٹے کی قیمت کم کی جائے ، 80 کلو آٹے کا تھیلا 7 ہزار 200 روپےسے بڑھ گیا ہے ، 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر نانبائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مذاکرات نہیں کرتی تو نہ کرے ، مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے ، دکانیں بند ہوں گی ۔
خیبرپختونخوا کی نانبائی ایسوسی ایشن کاہڑتال کا فیصلہ ، 15 جون سے شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی








