بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر آمادہ، حکمرانوں سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے چائے کی ایک پیالی کم کرنے کے مشورے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے احسن اقبال کے مشورے پر چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ایک بڑا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے اپنے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں لیکن حکمران بیرون ملک اپنی جائیدادیں کم کردیں، کیمپ آفسز کم کردیں، غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کردیں تو ہم بھی ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں۔