بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کر دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور محکمہ قانون پنجاب کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو محکمہ قانون کے تابع کیا گیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام فیصلے اب محکمہ قانون کرے گا،سیکریٹری قانون احمد رضاآئندہ تمام معاملات دیکھیں گے ، گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈیننس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔