بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی اپنی بدترین کارکردگی کا اعتراف، خیبرپختون خوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے، امیر مقام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپنی ناقص کارکردگی کے اعتراف کے بعد صوبے کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی جماعت کی بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وفاق، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی نے کرپشن اور تباہی کے ریکارڈ بنائے۔ مزید کہا کہ گیارہ سال سے زائد عرصے سے مسلط حکومت نے خیبرپختون خوا کو آثار قدیمہ بنا دیا ہے۔