اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے سد باب پر خصوصی توجہ کے ویژن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت ،پاکستان کے بین الاقوامی اپوسٹیل کنونشن ( Apostille Convention )سے الحاق کی منظوری دے دی گئی۔سربراہ اسٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نےاپنے ایک بیان میں بین الاقوامی اپوسٹیل کنونشن سے الحاق کی منظوری پر سمندر پار پاکستانیوں کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سمندر پار پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مختلف دفاتر کے چکر اور بھاری فیس ادا کرنی پڑتی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں دفتر خارجہ کے منتخب شدہ نوٹریز سے دستایزات کی تصدیق کے بعد 122 ممالک میں یہ تصدیق قابل قبول ہوگی۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کابین الاقوامی اپوسٹیل کنونشن سے الحاق ہوگیا








