بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں احتجاج کرہی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
لاہور میں لبرٹی مارکیٹ، کراچی میں شاہراہ قائدین، اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور پشاور میں ہشت نگر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز ملک بھر میں رات 9 بجے احتجاجی جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے اعلان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔