اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایف ائی اے نے انٹرپول کے ذریعے پنجاب پولیس کو مطلوب 5 ملزمان گرفتار کر لیے،متحدہ عرب امارات فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا،گرفتار ملزمان محمود وقاص، محمد ندیم، شاہ محمد گوندل، رمیز خان اور عباس علی شامل ہیں،
ملزمان قتل کے مقدمات میں ملوث تھے اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے،

ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات کے حوالے کر دیا۔








