اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آج 20 بھارتی قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا ۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارکے مطابق رہاکئے جانے والے بھارتی قیدیوں میں ماہی گیر شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا گیا، پاکستان توقع کرتا ہے کہ قیدیوں کے معاملے کی انسانی ہمدردی کے پیش نظر بھارتی حکومت اسی جذبے سے جواب دے گی۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے، اس دن کو مناتے ہوئے ہم دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دن منانے کا مقصد ہے کہ ہم جبری نقل مکانی کے محرکات پر غور کریں اور پناہ گزینوں کے حالات کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا







