کراچی(کامرس ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق24 قیراط سونا فی 10 گرام 308,800 روپے اور فی تولہ 360,100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
22 قیراط سونا فی 10 گرام کی قیمت 283,065 روپے جبکہ فی تولہ 330,089 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی جاری کر دی گئی ہےچاندی (تیزابی) فی 10 گرام کی قیمت 871,200 روپے جبکہ فی تولہ 30,730 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے تحت کی گئی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ خریداری سے قبل تازہ نرخوں سے آگاہی حاصل کریں۔








