بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سردار یوسف کی لکڑی کے خطرناک پل سے گزرنے کی تصویر پرسوشل میڈیاصارفین کے دلچسپ تبصرے

وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی لکڑی کے پل سے گزرنے کی تصویرپرسوشل میڈیاکی زینت بن گئی،جس پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔


سوشل میڈیاپلیٹ فارم پر ان کی نالے پر بنے لکڑی کے خطرناک پل سے گزرتے تصویر اس کیشن کے ساتھ پوسٹ کی گئی کہ مانسہرہ سے لگاتار35سال ناقابل شکست رہنے والے سرداریوسف حلقےمیں بنائے گئےفلائی اوورسے فخریہ اندازمیں گزرتے ہوئے ۔ان کی تصویر سوشل میڈیاصارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں اور صارفین کی طرف سے حلقے میں ان کی طرف سے ترقیاتی کام نہ ہونے پرتنقیدکی جارہی ہے ،جب کہ بعض صارفین کی طرف سے ترقیاتی کام نہ ہونے کاذمہ دار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو  قرارردیاجارہاہے۔بظاہران کی یہ تصویرپرانی لگتی ہے۔