بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان،  پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے بہیمانہ قتل کی ویڈیووائرل،وزیراعلیٰ کانوٹس،ایک ملزم گرفتار

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ،وزیراعلیٰ کانوٹس،ایک ملزم گرفتار

بلوچستان میں   ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت کے بہانے بلاکرقتل کردیا،سوشل میڈیاپرویڈیووائرل،وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے نوٹس لے لیا،ایک ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق  ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا گیا،بعدازاں چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں
جہاں ایک چٹیل میدان میں لاکرکھڑا کردیاگیاجہاں 19 افراد کی موجودگی میں،جن میں سے پانچ کے پاس  اسلحہ ہے ،نے اس جوڑے پر فائرنگ کرکے قتل کردیاجاتاہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  ترجمان کے مطابق فائرنگ کی ویڈیو نامعلوم مقام پر بنائی گئی ہے، ویڈیو میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے کا مقام معلوم کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں پیش آیا، تاہم متاثرہ خاندانوں کی جانب سے واقعے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔
شاہد رند نے کہا کہ حکومت ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رہی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا  ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قتل یا غیرقانونی جرگے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شاہد رند نے یہ بھی بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کا عمل تاحال باقی ہے جبکہ ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے کے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ جرم ناقابل معافی ہے، اس طرح کے گھناؤنے جرائم دہشتگردی کی ایک مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام اور آئین عورت کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرے، امید ہے کہ قاتلوں کو جلد سزا ملے گی، ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جو آزادی رائے کا احترام کرے