قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا، مولانا کا اپنا راستہ ہے، ہمارا اپنا، دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عمرایوب نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہم دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین و قانون کے لیے ہے، ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہورہی۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا اسمبلی میں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا۔
دوسری جانب سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر 4 لوگوں نے قربانی دینا ہے، یہ لوگ پارٹی کے مخلص ورکرز ہیں، جن لوگوں کو ٹکٹس ملیں وہ سب بڑے بڑے ہاتھی ہیں، کل کا دن بہت اہم ہوگا۔








