بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کتنے فیصد پاکستانی موجودہ جمہوری نظام سے مطمئن ہیں؟ نیا سروے سامنے آگیا

پاکستانیوں نے جمہوریت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔ سروے میں 89 فیصد افراد نے جمہوریت کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔
البتہ سروے میں 54 فیصد موجودہ جمہوری نظام سے غیرمطمئن جب کہ 43 فیصد مطمئن نظر آئے۔
اس سوال پرکہ پاکستان کے لیےکون سا نظام سب سے بہتر ہے؟ 65 فیصد نے جمہوری نظام کے حق میں رائے دی، 19 فیصد نے اسلامی نظام جب کہ 10فیصد نے فوج کی زیر قیادت نظام کو پاکستان کے لیے بہتر کہا، ایک فیصد نے ٹیکنوکریٹ نظام کی بھی حمایت کی۔
سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے فوجی مداخلت کو پاکستان کے لیے نقصان دہ قرار دیا البتہ 21 فیصد نے فوجی مداخلت کو سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے بہترکہا۔